دنیا میں سائنسی پیداوار کے لحاظ ایران کی 16ویں پوزیشن

تہران، 24 دسمبر، ارنا – بین الاقوامی درجہ بندی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے سال 2017 میں سائنسی پیداوار کے لحاظ سے دنیا میں 16ویں حاصل کی ہے.

یہ بات ایرانی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر 'منصور غلامی' نے پیر کے روز ملکی وسائل سے تیار کئے جانے والی تحقیقاتی کامیابیوں اور لیبارٹری کے سامان کی نمائش کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو سائنسی ترقی سے متعلق عالمی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل ہے.
انہوں نے کہا کہ دنیا میں سائنسی ترقی کے لحاظ سے اسلامی جمہوریہ ایران کے بعد چین اور روس دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں.
ایرانی وزیر ٹیکنالوجی نے حالیہ نمائش کی اہمیت کا ذکر دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی یونیورسٹیاں سائنسی لحاظ سے اعلی درجے کی صلاحیت رکھتی ہیں.
تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران نے 2005 سے 2017 کے دوران سائنسی پیداوار کے لحاظ سے قابل قدر ترقی کی ہے جس سے ملک کی عالمی پوزیشن 34 سے 16ویں نمبر پر آگئی ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@