صدر روحانی کا انڈونیشیا میں تباہ کن سونامی پر اظہار تعزیت

تہران، 24 دسمبر، ارنا - صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر ''حسن روحانی'' نے انڈونیشیا میں آنے والے ہولناک سونامی سے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا.

ڈاکٹر حسن روحانی نے انڈونیشن صدر ''جوکو ویدودو'' کے نام ایک پیغام میں تباہ کن سونامی کے بعد جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا.
انہوں نے انڈونیشیائی قوم اور حکومت کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ایران انڈونیشیا کے ساتھ کھڑا ہے.
صدر مملکت نے کہا کہ ہم انسانی زندگیوں کی بڑی تعداد میں نقصان پر غم زدہ ہیں اور ہماری ہمدردیاں سونامی میں جاں بحق ہونے والے خاندانوں کے ساتھ ہیں.
انہوں نے اس واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعا بھی کی.
یاد رہے کہ انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی سے سینکڑوں افراد ہلاک جبکہ 1016 زخمی ہوئے ہیں. سرکاری حکام کے مطابق آتش فشاں کے پھٹنے کے سبب سمندر کے اندر مٹی کے تودے گرے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@