ایرانی فلم ہسپانوی سینماوں کی 10 کامیاب فلموں میں شامل

تہران، 23 دسمبر، ارنا- عالمی شہرت یافتہ ایرانی فلمساز اصغر فرہادی کی Everybody Knows فلم کو سپین کے سینماؤں میں 2018 کی 10 کامیاب فلموں میں شامل کردیا گیا ہے.

فرہادی کی 'ہمہ می دانند' (Everybody Knows) فلم ان 10 فلموں میں شامل ہے جنہوں نے مختلف ہسپانوی سینماؤں میں سب سے زیادہ کمائی کی ہے.رپورٹ کے مطابق، "سب جانتے ہیں" ، 71 ویں کانز فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب اور اور فرانسیسی سینما گھروں میں ریلیز کے بعد 14 ستمبر سے سپین کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی گئی۔
مذکورہ فلم میں سپین کے معروف اداکار" خاویر باردم" اور اداکارہ " پنہ لوپہ کروز" نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔
یہ فلم اب تک سپین کے سینما گھروں میں 35 لاکھ ڈالر کی کمائی کے ساتھ سپین کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 10 فلموں میں شامل ہے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@