صہیونیوں کی کرپشن انھیں ختم کردے گی: ایڈمیرل شمخانی

تہران، 23 دسمبر، ارنا- اعلی ایرانی سیکورٹی عہدیدار نے کہا ہے کہ صہیونی حکمرانوں کے درمیان بڑے پیمانے پر کرپشن انھیں تباہی کی طرف لے جائے گی.

یہ بات ایڈمیرل "علی شمخانی" نے فلسطینی پارلیمنٹ میں حماس کے پارلیمانی گروپ کے سربراہ "محمود الزہار" کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست کے خاتمے کے لئے قوموں کی بیداری اور صہیونیں کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کے علاوہ کرپشن سے ناجائز صہیونی ریاست تباہی کی طرف جائے گی.شمخانی نے کہا کہ قدس شریف کی آزادی امت مسلمہ کی ترجیحات میں آج بھی سر فہرست ہیں اور عالم اسلام کے سب سے بڑے خطرے کے ناطے سے صہیونی ریاست کے خلاف جنگ میں کسی بھی طرح رکاوٹ ڈالنا، مسلمانوں کے خلاف غداری کے مترادف ہے۔
انہوں نے غاصب صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف غزہ کی پٹی کے غیرتمند اور بہادرعوام کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی سب حامیوں کا عقیدہ ہے کہ فلسطینی عوام کے قانونی حقوق دلوانے اور صہیونی ریاست کے خلاف فتح کا واحد طریقہ، اسلامی مزاحمت اور اندورنی ارادے پر منحصر ہے۔
شمخانی نے اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو اور اور وہاں کی پاشندوں کے لیے ضروری خدمات فراہم کرنے کے عہد کو پورا نہ کرنے کی خاطر، اس تنظیم کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران، فلسطینی عوام کی مکمل حمایت سمیت غزہ لوگوں کے لئے خوارک اور ادویات کی ترسیل کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@