خلیج فارس کے سواحل میں ایرانی پیٹرو کیمیکل صنعت کا تیسرا مرکز قائم ہوگا

تہران، 23 دسمبر، ارنا۔ نیشنل ایرانی پیٹرو کیمیکل کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ پیٹرو کیمیکل صنعت کے منصوبوں میں سے ایک خلیج فارس کے سواحل میں پیٹروکیمیل کے نئے مراکز کا بنیادی ڈھانچہ قائم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خلیج فارس کے سواحل علاقائی اور اسٹریٹجک نقطہ نظر سے سرمایہ کاروں کے لئے انتہائی کشش کا حامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران دنیا کے چند ممالک میں سے ہے جس کے پاس، منافع بخش اور فعال پیٹروکیمیل صعنت کے لئے وسائل اور صلاحیتوں سمیت تمام ضروی سامان موجود ہیں۔
اصل میں، ایرانی پیٹروکیمیکل صنعت میں منفرد فوائد ہیں اور بعض ماہرین نے ایران کو پیٹرو کیمیکل صنعت کے مستقبل جنت کا نام دیا ہے.
گیس کے بہت بڑے ذخائر،خوارک کی فراوانی، جنوبی ساحلوں پر پانی کے وسائل تک رسائی اور سمندری راستوں کے قریب تعینات، ایران کے فوائد میں سے ایک ہے جس کو پیٹرو کیمیکل صنعت کے سرمایہ کاروں کے لئے ایک پر کشش مقام میں تبدیل کر دیا ہے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@