ایرانی زعفران کو عالمی فہرست میں شامل کردیا گیا

روم، 23 دسمبر، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے خراسان رضوی کے شہر گناباد میں پیدا ہونے والے زعفران کو عالمی ادارہ برائے خوراک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی زعفران تیسرا عالمی زرعی ورثہ کے طور پر فائو تنظیم میں ریکاڑد کیا گیا ہے.
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے خوراک و زراعت کے سربراہ "یوشی ہید اندو" نے عالمی فہرست میں ایرانی زعفران کی شمولیت ایک بڑی کامیابی ہے اور ایرانی کسان اپنی ہوشیاری کے ساتھ اعلی معیار کے مطابق اس کو پیدا کر رہے ہیں.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران زعفران کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کا پہلا بڑا ملک ہے جہاں 90 فیصد زعفران کی عالمی پیداوار ہوتی ہے.
ایران میں زعفران بینک یا جدید ترین اسٹوریج کو بھی قائم کردیا گیا جہاں انتہائی حفاظتی وسائل کے ساتھ 10 ٹن زعفران کو رکھا جاتا ہے جس کی گنجائش مستقبل میں 20 ٹن تک اضافہ ہوجائے گا.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@