غیرملکیوں کا ایرانی اسٹاک ایکسچینج سے تیل خریدنے کا مطالبہ

تہران، 23 دسمبر، ارنا – ایرانی اسٹاک ایکسچینج کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ بعض ممالک سفارتخانوں کے ذریعہ ایرانی تیل خریدنے کی معلومات جمع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بعض غیرملکی کمپنیوں نے اس موضوع پر براہ راست مذاکرات کے لئے تجارتی کوڈ حاصل کرلیا ہے.

یہ بات "سید علی حسینی" نے اتوار کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی اقتصادی تعاون کونسل نے اسٹاک ایکسچینج میں تیل کی فراہمی کے سلسلے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے اور ایرانی وزارت تیل کی تیاری کے بعد نئے مرحلے کی فراہمی مکمل کیا جائے گا.
حسینی نے ایرانی تیل خریدنے کے سو فیصد ریالی تصفیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گاہکوں کی جانب سے ریالی تیل خریدنے کے لئے مختلف تجویزیں پیش کی گئی ہے.
انہوں نے اسٹاک ایکسچینج میں تیل کی فراہمی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ ہفتوں کے دوران تیل خریدنے کی بہت ہی تجاویز اور مطالبات موجود تھی اور ایرانی قومی تیل کمپنی تیل کی فراہمی کے لئے کوئی حد نہیں رکھتی ہے.
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ایرانی تیل خریدنے کے لئے کوئی مسئلے کے بغیر بڑی تعداد میں گاہک موجود ہیں.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@