ایران کو خطے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہترین پوزیشن حاصل ہے: ایرانی سفیر

کوالالامپور، 23 دسمبر، ارنا – ملائیشیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سفیر نے کہا ہے کہ ایران کو خطے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سب سے بہترین پوزیشن حاصل ہے.

یہ بات محترمہ 'مرضیہ افخم' نے گزشتہ روز ملائیشیا میں طلبا کے دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک نشست میں مقیم ایرانی اساتذہ اور طلبا کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ ایران میں گزشتہ کی نسبت مشترکہ تجارتی اور اقتصادی منصوبوں کے فروغ اور یونیورسٹی اور صنعت کے مابین تعلقات کی توسیع کے لیے بہت مواقع فراہم کیا گیا ہے.
افخم نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ایران کی سائنسی کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید بتایا کہ نئی سائنسوں کے شعبے میں ایران کی قابل قدر تحقیقی اور سائنسی صلاحیتیں، عالمی درجہ بندی میں ایران کی پوزیشن میں اضافہ کریں گی.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@