ایران کا افغانستان میں جامعہ فارسی زبان کے قیام پر فیصلہ

کابل، 23 دسمبر، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان نے افغان دارالحکومت کابل میں جامعہ فارسی زبان کے قیام کے معاہدے پر دستخط کردئے.

افغانستان میں تعینات ایرانی ثقافتی اتاشی "محمدرضا ملکی" اور کابل یورنیورسٹی کے سربراہ "حمید اللہ فاروقی" نے گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران ایران کی سرمایہ کاری کے ساتھ کابل میں جامعہ فارسی زبان کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کئے.
اس تقریب کے دوران ملکی نے ادب، سماجی سائنس، معاشیات، انتظام اور کمپیوٹرز پر مشتمل 2300 کتابیں کابل یونیورسٹی کو تحفہ دے دیا.
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے رواں سال کے ابتدا میں پہلے ثقافتی مذاکرات اور کابل میں کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا.
ملکی نے کہا کہ مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا فروری میں ایرانی جنوبی شہر زاہدان میں انعقاد کیا جائے گا جس میں افغان سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کے 12 پروفیسرز بھی شریک ہوں گے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@