ایرانی جنوبی پارس گیس فیلڈ سے ملک کو 250 ارب ڈالر کا فائدہ پہنچ چکا ہے

تہران، 22 دسمبر، ارنا- ایران کی پارس آئل اینڈ گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ جنوبی پارس گیس فیلڈ کے مختلف فیزوں کے فروغ کے لئے اب تک 80 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی گئی ہے لیکن گیس اور آئل کی حالیہ قیمتوں کے مطابق،1980 کے آغاز سے اب تک اس منصوبے سے ملک کو 250 ارب ڈالر کا فائدہ پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوائے فیز 11 کے جنوبی پارس گیس فیلڈ کے سارے فیزوں کا فروغ آئندہ سال تک مکمل ہوگا۔
"محمد مشکین فام" نے آج ایک پریس کانفرس کے دوراں جنوبی پارس گیس فیلڈ کے فروغ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے آغاز سے اب تک پارس گیس فیلڈ کی پیداوار، مجموعی طور پر 1300 ارب کیوبکس گیس تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے فرانس کی توٹل کمپنی کو جنوبی پارس گیس فیلڈ کے فروغ کے دوران، رشوت دینے کے جرم میں سزادینے کے حوالے سے کہا ہے کہ مذکورہ کیس 20 سال پہلے اور پارس گیس فیلڈ کے 2 اور 3 فیزوں کے فروغ کے دوران، وقوع پذیر ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ہمارے پاس کوئی دستاویزات نہیں ہے اور اس مقدمے کی سماعت فرانس کی سپریم کورٹ میں ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، جنوبی پارس ايک خصوصی اقتصادی علاقہ ہے جو ایران کے جنوب مشرقی صوبے بوشہر اور خلیج فارس کے قریب واقع ہے اور دنیا کے سب سے بڑی گیس فیلڈ میں شمار ہوتا ہے.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@