صہیونی مظالم کو پوری دنیا کے سامنے آشکار کرنا ہوگا: ایرانی اسپیکر

تہران، 22 دسمبر، ارنا - ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کے خلاف ناجائز صہیونی ریاست کے مظالم کو دنیا بھر میں اُجاگر کرنا ہوگا.

یہ بات ''علی لاریجانی'' نے ہفتہ کے روز تہران میں فلسطین کی قانون ساز اسمبلی کے بعض اراکین کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ صہیونیوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے سے مسئلہ فلسطین کے حل کی حمایت میں مزید اضافہ ہوگا.
لاریجانی نے کہا کہ فلسطینیوں کی حمایت ہر عزت مند انسان کا فرض ہے اور اس سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی غیرمتذلزل حمایت جاری رہے گی.
انہوں نے مقبوضہ فلسطین بالخصوص غزہ میں صہیونی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ صہیونی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہوگا اور ہمیں امید ہے کہ علاقائی ممالک اور پوری دنیا فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں اضافہ کریں گے.
اس ملاقات میں فلسطینی اراکین اسمبلی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسپیکر علی لاریجانی کو غزہ کا دورہ کرنے کی باضابطہ دعوت دے دی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@