برطانیہ میں ایران اور امریکی حکام کی خفیہ ملاقات کی تردید

لندن، 22 دسمبر، ارنا - برطانیہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے ایرانی اور امریکی سفارتکاروں کے مابین خفیہ ملاقات سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے.

''حمید بعیدی نژاد'' نے ہفتہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ بعض میڈیا نے کویتی اخبار الجریدہ کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی اور امریکی سفارتکاروں نے لندن میں خفیہ ملاقات کی تھی جس کے نتیجے میں سوئڈن میں یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کے لئے راہ ہموار ہوگئی.
ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ یہ خبر سراسر جھوٹ پر مبنی ہے جس کو قطعی طور پر مسترد کیا جاتا ہے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ کویتی اخبار الجریدہ نے دعویٰ کیا تھا کہ سوئڈن میں یمنی گروہوں کے درمیان حالیہ مذاکرات میں ہونے والی ابتدائی مفاہمت کے بعد ایک سنیئر یورپی سفارتکار نے اخبار کو بتایا کہ یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات لندن میں ایرانی اور امریکی سفارتکاروں کی خفیہ ملاقات کا نتیجہ ہے جس کا انتظام عمان اور بعض یورپی ممالک نے کیا تھا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@