ایرانی مسلح افواج خطرات سے نمٹنے کیلئے آمادہ ہیں

بندرعباس، 22 دسمبر، ارنا - ایرانی پاسداران انقلاب فورسز (IRGC) کے کمانڈر خاتم الانبیاء بیس نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے آمادہ ہیں.

میجر جنرل ''غلام علی رشید'' نے پیامبراعظم (ص) کی 12ویں جنگی مشق کے موقع پر مزید کہا کہ وطن عزیز کی مسلح افواج عسکری قابلیت کے ساتھ دشمنوں کی ہر نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں جس کا مقصد ممکنہ خطرات سے نمٹنا ہے.
انہوں نے کہا کہ ایران نے تمام خطرات سے نمٹنے کے لئے دفاعی اور عسکری اقدامات کا انتظام کر رکھا ہے. خطے میں دشمنوں کی شرانگیزی اور اشتعال انگیز اقدامات کو بے اثر بنانے کے لئے ایران کی دفاعی طاقت میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے.
ایرانی کمانڈر نے اس بات پر زور دیا کہ ہم اپنے ہمسایوں کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتے ہیں اور ہماری یہی کوشش ہے کہ ایران اور پڑوسی ملکوں کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات کا سلسلہ جاری رہے.
انہوں نے کہا کہ ایران ان بعض ممالک کو انتباہ کرتا ہے کہ اگر وہ خطے میں سامراج قوتوں کی مداخلت کے لئے فضا فراہم کی تو انھی ملکوں کو اس اشتعال انگیز اقدامات کی زیادہ قیمت چکانی پڑے گی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@