22 دسمبر، 2018، 1:53 PM
News ID: 3662712
T T
0 Persons
امریکی فورسز کی خطے میں موجودگی ہمیشہ سے غلط تھی: ایران

تہران، 22 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے شام سے امریکی فورسز کے انخلاء کے ردعمل میں کہا ہے کہ علاقے میں امریکیوں کی موجودگی ہمیشہ سے غلط تھی جس کی وجہ سے پورا خطہ کشیدگی کا شکار رہا ہے.

ترجمان دفترخارجہ ''بہرام قاسمی'' نے ہفتہ کے روز شام سے امریکی انخلاء سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کی خطے میں آمد اور ان کی سرگرمیاں شروع سے ہی غلط اور غیرمنطقی تھیں.
انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی کشیدگی اور عدم استحکام کی اصل وجہ امریکی فورسز کی موجودگی ہے.
قاسمی کا کہنا تھا کہ اگر ہم حالیہ برسوں کی تبدیلیوں پر غور کریں تو مختلف بہانوں سے خطے میں غیرملکی فورسز کی موجودگی کا نتیجہ سوائے کشیدگی اور بحران کچھ نہیں تھا.
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ امریکہ شام سے اپنی فوج کو واپس بلائے گا. امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو اس فیصلے کے حق میں بولے جبکہ وزیر دفاع جیمز میٹس کے ڈونلڈ ٹرمپ سے اختلافات سامنے آنے یہاں تک وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@