اسپیکر آذربائیجان اسمبلی ایران کا دورہ کریں گے

تہران، 22دسمبر، ارنا – جمہوریہ آذربائیجان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر 25 دسمبر کو ایک پارلیمانی وفد کی قیادت میں اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے.

آذری اسپیکر'اوقتای اسد اوف' منگل کے روز اپنے ایرانی ہم منصب 'علی لاریجانی' کی دعوت پر دو روزہ دورے پر ایران آئیں گے.
اس دورے کے موقع پر اسپیکر آذربائیجان اسمبلی ایرانی ہم منصب'علی لاریجانی'، صدر مملکت ڈاکٹر 'حسن روحانی'، وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' اور ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل 'علی شمخانی' کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@