ایران میں پیامبر اعظم (ص) کی جنگی مشقوں کا فائنل مرحلہ

بندرعباس، 22 دسمبر، ارنا - ایرانی پاسداران اسلامی انقلاب کی بری افواج کی 12ویں 'پیامبر اعظم (ص)' جنگی مشقوں کے فائنل مرحلے کا خلیج فارس کے پانیوں میں آغاز ہوا ہے.

ان مشقوں کا عنوان 'قومی اتحاد کے سائے میں اقتدار،طاقت کا مظاہرہ اور دفاعی صلاحیت کو جدید بنانا' ہے.
پاسدران انقلاب کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل 'محمد خاکپور' نے کہا کہ حالیہ مشقوں کا آغاز 15 دسمبر کو خلیج فارس میں ہوا اور آج کے فائنل مرحلے میں فورسز فرضی اہداف کو نشانہ بنائیں گے..
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ان مشقوں کے دوران جدید ہتھیاروں اور میزائلوں کے استعمال کے ذریعے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گا.
جنرل خاکپور نے بتایا کہ ایران کی طاقت ملکی دفاع پر مبنی ہے جبکہ ہم کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں تاہم اگر دشمن ایران پر حملہ کرنے کی جرات کرے تو ایسی تمام سازشوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@