نائب ایرانی صدر کی قطری قومی دن پر مبارکباد

تہران، 22 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے سنیئر نائب صدر ''اسحاق جہانگیری'' نے قطری قیادت کو ان کے قومی دن کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی ہے.

جہانگیری نے قطر کے وزیراعظم اور وزیر داخلہ ''شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ آل ثانی'' کے نام ایک تہنیتی پیغام میں انھیں قومی دن پر مبارکباد دی ہے.
انہوں نے ایران اور قطر کے درمیان مشترکات کا ذکر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ دوطرفہ تعلقات کی وسعت کے علاوہ باہمی تعاون سے علاقائی اور مسلم ممالک میں قیام امن و استحکام کے لئے مدد ملے گی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@