ایرانی سفیر کا چین کیساتھ باہمی تعلقات میں اضافے پر زور

بیجنگ، 22 دسمبر، ارنا - چین میں تعینات نئے ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینا ان کے مشن کی ترجیح ہے.

''محمد کشاور زادہ'' جنہوں نے چین میں بحیثیت نئے ایرانی سفیر اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے یہاں پر مقیم ایرانی تاجروں کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی.
اس موقع پر انہوں نے چین کی پوزیشین کو اہم قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا.
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ایران چین بینکاری شعبے کو درپیش رکاوٹوں کے خاتمے اور باہمی تجارت کے لئے مزید سہولتوں کی فراہمی کو اپنی ترجیح قرار دیں گے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران چین تجارتی تعلقات کی تیزی کو دیکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان 1994 میں تجارتی شرح 400 ملین ڈالر سے بڑھ کر 40 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ قریب مستقبل میں دوطرفہ تجارتی شرح میں مزید ترقی نظر آئے گی.
سال 2017 میں ایران اور چین کی تجارت 37.300 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جس میں 2016 کے مقابلے میں 19.3 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
اس کے علاوہ رواں سال کے پہلے چھ مہینوں میں دونوں ممالک کی مشترکہ تجارتی شرح 17 ارب ڈالر تک رہی ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@