ایران میں مالی بدعنوانی میں ملوث ایک اور مجرم کو پھانسی دے دی گئی

تہران، 22 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران میں مالی بدعنوانی کے سنگین جرائم میں ملوث ایک اور ہائی پروفائل ملزم کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا.

تفصیلات کے مطابق، 'حمید رضا باقری درمنی' غیرقانونی سرگرمیوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر مالی بدعنوان میں ملوث رہے جنہیں اپنے مجرمانہ اقدامات کی بنیاد پر سزائے موت سنائی گئی تھی.
سزائے موت پانے والے مجرم عرف 'سلطان قیر' نے غیرقانونی گروہ بنا کر مختلف بینک، مالی ادارے اور تیل کمپنیوں کے ساتھ دھوکہ کیا اور اربوں کے حساب سے غبن کیا.
سلطان قیر کی پھانسی ایران میں قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کاروائی اور ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ایک کڑی ہے.
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ تہران میں مالی بدعنوانی کے میگا کیسز میں سزائے موت پانے والے دو ہائی پروفائل مجرموں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا تھا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@