ایران کو جوہری معاہدے کے مفادات ملنے چاہئیں: روس

ماسکو، 21 دسمبر، ارنا - اعلی روسی سفارتکار نے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو جوہری معاہدے کے مفادات ملنے چاہئیں.

یہ بات نائب روسی وزیرخارجہ اور سنیئر جوہری مذاکرات کار ''سرگئی ریابکوف'' نے اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے ساتھ ملاقات سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ روس کا یہ مطالبہ ہے کہ ایک ایسی تعمیری فضا قائم ہو جس کی مدد سے ایران کو جوہری معاہدے کے ثمرات حاصل ہوں.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جوہری معاہدے کے بعد ایران کو اس کے ثمرات منظم انداز میں ملنے چاہئیں.
اعلی روسی سفارتکار نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ امریکی دباؤ کے باوجود ہمارا مقصد ایران جوہری معاہدے کو تحفظ فراہم کرنا ہے تا کہ ایران کے ساتھ تعاون کی فضا قائم ہو.
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک ایسے موثر نظام کو بروئے کار لائیں گے تا کہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعاون پر امریکی پالیسی اثرانداز نہ ہو.
سرگئی ریابکوف نے کہا کہ انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، جوہری معاہدے، خطے کی تازہ ترین صورتحال، معاشی اور بینکاری شعبوں میں مشترکہ تعاون پر گفتگو کرنی ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@