شام سے امریکی انخلاء صہیونیوں کی بڑی ناکامی کا عکاس ہے: پاکستانی اخبار

اسلام آباد، 21 دسمبر، ارنا - پاکستان کے مشہور انگریزی اخبار ''نیشن'' کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے شام سے فوج نکالنے کا فیصلہ ناجائز صہیونی ریاست کی سنگین ناکامی کو ظاہر کرتا ہے.

نیشن نے جمعہ کے روز اپنے اداریہ میں لکھا ہے کہ جب بھی مغربی ممالک امریکہ کی قیادت میں کسی آزاد ملک میں مداخلت کرتے ہیں تو اس کا نتیجہ صرف تباہی ہوتا ہے.
اخبار کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا خودساختہ دعویٰ کہ اس نے داعش کے خلاف کامیابی حاصل کرلی ہے ہمیں سابق امریکی صدر جارج بوش کا وہ دعویٰ یاد دلاتا ہے جس میں انہوں نے عراق سے انخلا کے بعد کامیابی کا دعویٰ کیا تھا.
شام سے امریکی انخلاء کا مطلب بعض فریقین کی شکست اور بعض کی فتح ظاہر کرتا ہے. اسرائیل کو اس معاملے میں سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا.
نیشن اخبار کے مطابق، قابض صہیونی ریاست شامی صدر بشار الاسد کو اپنا سب سے بڑا دشمن سمجھتی ہے اور شام میں امریکی مداخلت کا اصل مقصد بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ کرنا تھا.
اخبار نے مزید کہا کہ اس فیصلے کے بعد ناجائز صہیونی ریاست کا آزاد کُرد ریاست کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا جس نے امریکی اور صہیونی مفادات کے لئے کام کرنا تھا.
اس فیصلے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی پوزیشن مستحکم ہوئی ہے اور وہ یہ دعویٰ کرسکتا ہے کہ اس نے اپنے خلاف امریکی عزائم کو ناکام بنایا ہے.
پاکستانی اخبار نے مزید کہا کہ شام میں امریکی مداخلت نے ایران اور ترکی کو مزید قریب کردیا ہے اور دونوں ممالک آپس کے مسائل کو باہمی بات چیت سے حل کررہے ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@