غیرقانونی بیرونی فورسز شام سے نکل جائیں: ایران

نیو یارک، 21 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ جو غیرملکی فورسز شامی حکومت کی رضامندی کے بغیر غیرقانونی طور پر وہاں موجود ہیں انھیں وہاں سے نکلنا ہوگا.

ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے سفیر ''اسحاق آل حبیب'' نے شام سے متعلق سلامتی کونسل کی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ شام کے بحران کے خاتمے کے لئے موجودہ سیاسی عمل اور کوششوں کی حمایت کرے.
انہوں نے مزید کہا کہ شام میں کئی سالوں سے جنگ جاری ہے جس سے سلامتی، سماجی، معاشی اور انسانی لحاظ سے بڑے نقصانات ہوئے لہذا اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری شامی بحران کے حل کے لئے سیاسی عمل کی حمایت کرے.
ایرانی سفیر نے دنیا کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ شام کی تعمیر نو اور پناہ گزینوں کی واپسی کی بھی حمایت کریں.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صرف شام کے عوام ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق رکھتے ہیں.
اسحاق آل حبیب نے شام پر لگائی گئی پابندیوں کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@