ترکی کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے پر آمادہ ہیں: ایرانی صدر

تہران، 21 دسمبر، ارنا - صدر مملکت ایران نے اس آمادگی کا اظہار کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ترکی کی توانائی ضروریات کو طویل مدت تک پورا کرسکتا ہے.

ڈاکٹر ''حسن روحانی'' نے دورہ ترکی کے موقع پر انقرہ میں ایران ترکی تجارتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایک موثر حکمت عملی کے ذریعے پابندیوں کو سنہری موقع میں بدلا جاسکتا ہے جس کی مدد سے ایران اور ترکی کی معیشت میں اچھی تبدیلی لاسکتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ایران اور ترکی کے صدور دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ دوطرفہ تجاری سرگرمیوں کی بڑی حمایت کا شاخصانہ ہے.
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو چاہئے کہ ترجیحی تجارت سے آزادانہ تجارت کی طرف بڑھیں. اس مقصد کے لئے ہم ایران کی توانائی مارکیٹ میں ترک تاجروں کو غیرمعمولی سہولتیں دینے پر آمادہ ہیں.
انہوں نے کہا کہ ایران اور ترکی مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کی تمام تر سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے بھی پُرعزم ہیں.
ڈاکٹر روحانی نے ایران مخالف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیوں سے عالمی سلامتی خطے میں پڑگئی ہے جبکہ ہم سب کو علم ہے کہ آج دنیا کو جنگ نہیں بلکہ امن و سلامتی کی اشد ضرورت ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@