ایران اور ترکی نے تعاون کی دستاویزات پر دستخط کردئے

انقرہ، 20 دسمبر، ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے دورہ ترکی کے موقع پر دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے مفاہمت کی 2 یادداشتوں پر دستخط کئے.

تفصیلات کے مطابق، صدر مملکت ڈاکٹر ''حسن روحانی'' اور ان کے ترک ہم منصب ''رجب طیب اردوان'' کی سربراہی میں جمعرات کے روز ادونوں ملکوں کے وفود نے نقرہ میں 2 دستاویزات پر دستخط کئے.
ان معاہدوں کے تحت ایران اور ترکی کے درمیان صحت اور کمیونیکیشنز کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا جن پر ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ نے دستخط کردئے.
اس تقریب کے بعد ایرانی صدر حسن روحانی اور ان کے ترک ہم منصب مشترکہ پریس کانفرنس کی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@