ایرانی اور ترک صدور کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

انقرہ، 20 دسمبر، ارنا - صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر ''حسن روحانی'' نے دورہ ترکی کے موقع پر اپنے ہم منصب ''رجب طیب اردوان'' کے ساتھ ملاقات کی ہے.

تفصیلات کے مطابق، یہ ملاقات ایران اور ترکی کے اسٹریٹجک تعلقات کی سپریم کونسل کے پانچویں اجلاس کے موقع پر ہوئی.
ایرانی صدر گزشتہ رات مشترکہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے انقرہ پہنچ گئے.
توقع کی جارہی ہے کہ دونوں صدور اس ملاقات میں ایران ترکی اقتصادی تعلقات، سیاسی صورتحال بالخصوص تازہ ترین علاقائی صورتحال پر گفتگو کریں گے.
یہ ملاقات بند کمرے میں ہورہی ہے جبکہ فوٹوگرافوں کو صرف ملاقات کے آغاز کے موقع پر تصویر بنانے کی اجازت دی گئی.
ایرانی صدر کے وفد میں وزرائے خارجہ، تیل، صنعت و تجارت، خزانہ، توانائی، صدارتی چیف آف اسٹاف اور ایران کے ایوان صنعت و تجارت کے عہدیدار شامل ہیں.
اس دورے کے موقع پر ایران اور ترکی سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں سے متعلق اہم دستاویزات پر دستخط بھی کریں گے.
ترکی روانگی سے پہلے صدر حسن روحانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران پر امریکی پابندیوں کے خلاف ترک حکومت بالخصوص صدر رجب طیب اردوان کے تعمیری مؤقف سراہا.
انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے لئے ترکی بڑی اہمیت رکھتا ہے اور دونوں ممالک خطے کے اہم اور اثر و رسوخ رکھنے والے برادر ملک ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@