نیتن یاہو صہیونیوں پر ایران انٹیلی جنس کی گرفت سے دباؤ کا شکار

تہران، 20 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ ایران کے لئے اسرائیلی وزیر کی جاسوسی کے انکشاف کے بعد صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو اندرونی اور بیرونی دباؤ کا شکار ہے.

محکمہ انٹیلی جنس نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق صہیونیوں کے سیکورٹی حکام کی کارکردگی کے حوالے سے نیتن یاہو کے حالیہ بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا.
اس بیان میں ڈائریکٹر جنرل کاونٹر انٹیلی جنس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بے بنیاد کہانیاں بنانا نیتن یاہو کا وطیرہ بن چکا ہے کیونکہ ایران کے لئے اسرائیلی وزیر کی جاسوسی بے نقاب ہونے کے بعد وہ صہیونیوں کے حساس اداروں پر ایرانی انٹیلی جنس کی گرفت سے شدید دباؤ کا شکار ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو نے حالیہ دنوں میں آرڈر دیا ہے کہ ایرانی انٹیلی جنس کے ساتھ مبینہ رابطے سے متعلق صہیونیوں کے سیاسی اور سیکورٹی حکام کی جانج پڑتال کی جائے، اور اس سے وہی حقیقت ظاہر ہوتی ہے جس پر ہم مزید بات کرنا ضروری نہیں سمجھتے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@