ایران کیساتھ تجارت بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں: سویڈش وزیرخارجہ

تہران، 20 دسمبر، ارنا - سویڈن کی خاتون وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی ممالک بشمول سویڈن اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے لئے کوشاں ہیں.

ان خیالات کا اظہار ''مارگوٹ والسٹروم'' نے ایرانی وزیرخارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ''سید عباس عراقچی'' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.
عراقچی نے ایران اور سویڈن کے مابین سیاسی ڈائیلاگ کے چوتھے دور کے موقع پر اسٹاک ہوم میں سویڈش وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کی.
اس کے علاوہ انہوں نے اپنی سویڈش ہم منصب اور پارلیمانی کمیٹی برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ سے ملاقاتیں کیں.
سویڈن کی خاتون وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کےلئے پُرعزم ہے.
انہوں نے ایران جوہری معاہدے کو تاریخی کی سب سے بڑ سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ امریکی علیحدگی کے باوجود یورپی ممالک بشمول سویڈن اس معاہدے کے تحفظ کے حامی ہیں.
مارگوٹ والسٹروم نے سویڈن کی میزبانی میں یمنی گروہوں کے درمیان منعقدہ مذاکرات سے متعلق ایران کے تعمیری کردار کو سراہا اور اس حوالے سے ایران کی جانب سے تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا.
اس موقع پر سید عباس عراقچی نے یورپی ممالک سے مطالبہ کیا کہ ایران جوہری معاہدے کی حمایت میں مزید عملی اقدامات اٹھائیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لئے اپنا کردار جاری رکھے گا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@