ایرانی صدر سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے

انقرہ، 20 دسمبر، ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر ''حسن روحانی'' اپنے ترک ہم منصب کی باضابطہ دعوت پر سرکاری دورے کے سلسلے میں ترکی کے دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے.

تفصیلات کے مطابق، ڈاکٹر روحانی کے اس دورے کا مقصد ایران اور ترکی کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی سپریم کونسل کے پانچویں اجلاس میں شرکت کرنا ہے.
انقرہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے کے بعد ترکو زیر توانائی نے صدر ایران اور ان کے ہمراہ اعلی حکام کا استقبال کیا.
ایرانی صدر کے وفد میں وزرائے خارجہ، تیل، صنعت و تجارت، خزانہ، توانائی، صدارتی چیف آف اسٹاف اور ایران کے ایوان صنعت و تجارت کے عہدیدار شامل ہیں.
اس دورے کے موقع پر ایران اور ترکی سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں سے متعلق اہم دستاویزات پر دستخط بھی کریں گے.
ترکی روانگی سے پہلے صدر حسن روحانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران پر امریکی پابندیوں کے خلاف ترک حکومت بالخصوص صدر رجب طیب اردوان کے تعمیری مؤقف سراہا.
انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے لئے ترکی بڑی اہمیت رکھتا ہے اور دونوں ممالک خطے کے اہم اور اثر و رسوخ رکھنے والے برادر ملک ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@