ایران اور افغانستان کے ذرائع ابلاغ کے درمیان باہمی تعاون کی توسیع پر زور

تہران، 19 دسمبر، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایران اور افغانستان کے ذرائع ابلاغ کے درمیان تعاون کی توسیع پر زوردیا ہے۔

یہ بات "بہرام قاسمی" نے ایران کے دورے پر آئے ہوئے افغان میڈیا کے وفد کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہا۔
ہونے والی ملاقات میں ایران اور افغانستان کے ذرائع ابلاغ کے درمیان باہمی تعاون کی توسیع سمیت دونوں ممالک کے میڈیا کے درمیان مسلسل تعاون کے لئے نئے تجاویز پیش کرنے پر زور دیا گیا۔
افغانستان کے میڈیا وفد، جس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندے اور ذرائع ابلاغ کے شعبے میں سرگرم تنظیموں کے نمائندے شامل تھے اسلامی جمہوریہ ایران کی تازہ ترین صورتحال سے واقف ہونے سمیت دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے اور اس حوالے سے ایران اور افغانستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہونے کے شرائط کو فراہم کرنے کے مقصد سے ایران کا دورہ کیا۔
افغان میڈیا وفد ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات کرنے سمیت، ملک کے تاریخی اور ثقافتی مقامات کا بھی دورہ کیا۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@