ایران مخالف امریکی پابندیوں کیخلاف ترکی کا موقف انتہائی مضبوط تھا:صدر روحانی

تہران، 19 دسمبر، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ترکی نے ایران مخالف امریکی پابندیوں کے خلاف انتہائی مضبوط موقف اپنایا۔

یہ بات صدر "حسن روحانی" نے ترکی روانگی سے پہلے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے ترک ہم منصب "رجب طیب اردگان" کی سرکاری دعوت پر ترکی روانہ ہوگئے جہاں دونوں ممالک کے درمیان اسٹرٹیجک کونسل کے پانجویں اجلاس میں شریک ہوں گے۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ مذکورہ اجلاس میں شریک ہونے کے علاوہ ترک کی اعلی قیادت کے ساتھ بھی الگ ملاقات اور بات چیت کریں گے۔
انہوں نے دونوں ممالک کے مشترکہ تہذیبی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے ایک اہم ملک کے ناطے سے ترکی کے ساتھ تعلقات ایران کیلئے انتہائی اہم ہے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@