19 دسمبر، 2018 4:58 PM
News Code: 3662304
0 Persons
ایرانی صدر ترکی روانہ ہوگئے

تہران، 19 دسمبر، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر "حسن روحانی" نے اپنے ترکی ہم منصب کی سرکاری دعوت پر آج بروز بدھ، ترکی کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

صدر حسن روحانی ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک کونسل کے پانچویں اجلاس کی شرکت کیلئے ترکی کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔
ہونے والے دورے میں اسلامی جمہوریہ کے وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف"، وزیر تیل "بیزن زنگنہ" وزیر صنعت و کان کنی "رضا رحمانی"، وزیرخزانہ "فرہاد دژپسند" وزیر توانائی "رضا اردکانیان"، ایرانی صدر کے چیف آف اسٹاف " محمود واعظی" اور ایران کے ایوان صنعت و تجارت کے صدر "غلامحسین شافعی" ایرانی صدر کے ہمراہ ہیں۔
اس دورے کے دوران ایرانی صدر، ترکی کے اعلی حکام کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی کے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کے علاوہ سیاسی، اقتصادی اور ث‍‌قافتی شعبوں میں اہم معاہدوں پر دستخط کریں گے.
حسن روحانی جمعرات کے روز ترکی کا دورہ مکمل کرکے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوں گے.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@