امریکی پابندیاں زوال پذیر ہیں: ایرانی عہدیدار

تہران، 19 دسمبر، ارنا - ایران کے صدارتی اسٹریٹجک مطالعہ سینٹر کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ طویل عرصے تک ایران مخالف پابندیوں کو جاری نہیں رکھ سکتا ہے.

یہ بات 'حسام الدین آشنا' نے بدھ کے روز تہران میں منعقدہ ایک سیاسی اور اقتصادی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید بتایا کہ امریکہ کی ایران مخالف ایک طرفہ پابندیاں طویل عرصے تک باقی نہیں رہ سکتے ہیں کیونکہ ایران کے ساتھ تعاون کرنے والے سب ممالک پر پابندی عائد کرنے کا امکان نہیں ہے.
آشنا نے کہا کہ امریکہ نے اسلامی انقلاب کے وہی آغاز سے ہماری ملک پر پابندی لگانے اور ہماری ترقی کو روکنے کی کوشش کی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ملک پر عائد پابندیاں توڑنے کے لیے ہماری قومی کی آخری کوشش جوہری معاہدہ کے نفاذ پر مذاکرات کرنا تھی.
ایرانی عہدیدار نے مزید بتایا کہ ایران میں غیرملکی سرمایہ کاری کی توسیع اور تجارتی و بینکی تبادلوں کو آسان بنانا جامع مشترکہ ایکشن پلان (جوہری معاہدہ) کی سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@