اقوام متحدہ کی شامی امن مذاکرات میں ایران، روس اور ترکی کی کوششوں کی تعریف

تہران، 19 دسمبر، ارنا – اقوام متحدہ کے ایلچی برائے شامی امور نے شام کی آئینی کمیٹی کو قیام کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کی کوششوں کی تعریف کی.

ان خیالات کا اظہار " اسٹافن ڈی مستورا" نے گزشتہ روز جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ یقین رکھتا ہے کہ جلد شام میں مکمل آئینی کمیٹی کو قیام کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھانا جانا چاہیئے.
ڈی مستورا نے کہا کہ ہم کل نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل "آنتونیو گوتریش" کے ساتھ اس موضوع پر مذاکرات اور جمعرات کے روز سلامتی کونسل کو شامی آئینی کمیٹی کی تشکیل کے سلسلے کی رپورٹ پیش کریں گے.
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی نے آستانہ میں شامی امن مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا.
تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے وزرائے خارجہ اور اقوام متحدہ کے ایلچی برائے شامی امور کی موجودگی میں شام کی آئینی کمیٹی کی تشکیل کی تین فریقی نشست منعقد ہوگئی.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@