19 دسمبر، 2018 11:49 AM
News Code: 3662240
0 Persons
پابندیاں ایک ناکام پالیسی ہے: ایران

تہران، 19 دسمبر، ارنا – نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ پابندیاں ایک ناکام پالیسی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران نے مختلف پابندیوں کے باوجود عظیم کامیابیاں حاصل کرلی ہے.

یہ بات "سید عباس عراقچی" نے منگل کے روز فن لینڈ کے نائبیں وزیر خارجہ اور فن لینڈ کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دھمکیوں اور پابندیوں کی زبان کے بجائے احترام کی زبان کے استعمال کی ضرورت ہے.
عراقچی نے دوسرے ممالک سمیت فن لینڈ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں جوہری معاہدے کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کا نتیجہ ایک بڑی سفارتکاری اور سیکورٹی کامیابی ہے جس کو امریکی یک طرفہ علیحدگی کے ساتھ مختلف چیلنجز اور مسائل کا سامنا ہے.
انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے اس اقدام کے ساتھ نہ صرف جوہری معاہدہ بلکہ ممالک کی حکمرانی، خودمختاری اور جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاو کی کوششوں کی کمزوری کا باعث بنتا ہے.
انہوں نے یورپی یونین کی سیاسی حمایتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کو جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات اٹھانا چاہیئے.
نائب ایرانی ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں فن لینڈی کمپنیوں کی سرگرم موجودگی کے لئے مناسب حل اور عملی اقدامات پر پہنچنے کی کوششوں کی ضرورت ہے.
فن لینڈی وفد نے جوہری معاہدے کی بھرپور حمایت پر زور دیا اور کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہیں.
فریقین نے اس ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@