جوہری معاہدے ںے ایران کیساتھ تعمیری تعلقات کے راستوں کو کھول دیا: مغرینی

تہران، 19 دسمبر، ارنا – یورپی یونین کی چیف خارجہ پالیسی نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعمیری تعلقات کے نئے راستوں کو کھول دیا.

یہ بات خاتون یورپی رہنما "فیڈریکا مغرینی" نے گزشتہ روز فعال تھنک ٹینکس کے اراکین کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلقہ نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے کے مفادات کو یمن کی حالیہ مثبت تبدیلیوں میں دیکھا جا سکتا ہے.
مغرینی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کا مقصد علاقائی اور سیکورٹی مسائل پر مذاکرات کرنا ہے اور جوہری معاہدے کے بغیر کوئی مذاکرات ناممکن ہے.
یورپی یونین کی چیف خارجہ پالیسی نے اپنے موقف پر زور دیا اور کہا کہ ہم ایرانی بلسٹک میزائل اور علاقے میں ہتھیاروں کو پھیلانے کا جائزہ کرنا چاہتے ہیں لہذا جوہری معاہدے کے تحفظ کی ضرورت ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@