عالمی سیاحتی تنظیم کا ایران کیساتھ باہمی تعلقات بڑھانے پر زور

میڈریڈ، 19 دسمبر، ارنا - اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم (UNWTO) کے سیکرٹری جنرل نے ایران کیساتھ باہمی تعلقات بڑھانے پر زور دیا.

یہ بات 'زوراب پولو لیکاشویلی' نے منگل کے روز اسپین میں متعینہ ایرانی سفیر 'حسن قشقاوی' کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے اس ملاقات کے دوران سیاحت سے متعلقہ موضوعات اور اس تنظیم اور اسلامی جمہوری ایران کےدرمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو کی.
قشقاوی نے سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے سیاحتی شعبے میں خصوصی سہولیات کی تخلیق بالخصوص ایئرپورٹ ویزا جاری کرنے کو ملک کی اسٹریٹجک پالیسی قرار دے دیا.
ایرانی سفیر نے عالمی سیاحتی تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان سیاحت کی صنعت کی توسیع کے لیے اس تنظیم کی اچھی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا.
عالمی سیاحتی تنظیم (UNWTO) کے سیکرٹری جنرل نے ایران میں بہت سی سیاحتی قابلیت اور صلاحیتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت کی صنعت کے فروغ پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا.
انہوں نے اسپین میں عالمی سیاحتی نمائش میں ایرانی کمپنیوں کی بھرپور شرکت کی اہمیت پر زور دیا.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@