ایران روس باہمی تعلقات میں مزید مضبوطی کی ضرورت پر زور

تہران، 18 دسمبر، ارنا- اسلامیہ جمہوریہ ایران اور روسی فیڈریشن نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس مہم کے حوالے سے دو طرفہ مذاکرات کے تسلسل پر اتفاق کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایران اور روس کے وفود درمیان بین الاقوامی انفارمیشن سیکیورٹی کا اجلاس، آج برروز منگل ایران کے دارلحکومت تہران میں منعقد کیا گیا۔
منعقد ہونے والے اجلاس میں، روسی صدر کے ایلچی برائے بین الاقوامی تعاون " آندری کروٹسیخ" اور قانونی اور بین الاقوامی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ" غلامحسین دہقانی" نے ایران اور روس کے وفود کی قیادت کی۔
اس موقع پر دونوں فریقین نے بین الاقوامی انفارمیشن سیکیورٹی سے متعلق دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے خطرناک استعمال کے چیلنجوں اور خطرات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ، مجرمانہ اور دہشت گردانہ مقاصد کے لئے ان ٹیکنالوجی کے استعمال سے نمٹنے کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا.
ہونے والے اجلاس میں، روسی فیڈریشن اور اسلامی جمہوریہ ایران نے اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے ساتھ بین الاقوامی انفارمیشن سیکیورٹی کے میدان میں مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@