شامی وزیر خارجہ کا ایران کیساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

تہران، 18 دسمبر، ارنا- شامی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام، مشرق رخ پالیسی کے تحت ایران، روس، چین، بھارت اور ملیشیا کے ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔

ان خیالات کا اظہار "ولید المعلم" نے دمشق یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شام کی تعمیر نو میں شراکت داری کے لئے دہشت گردی کے خلاف شامی حکومت کی حامی ممالک ہماری اولین ترجیح ہے۔
شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام، مشرق رخ پالیسی کے تحت ایران، روس، چین، بھارت اور ملیشیا کے ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر دفاع "امیر حاتمی" نے گزشتہ مہینوں میں اپنے شامی ہم منصب سے ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران شام کی تعمیر نو میں مدد کرے گا۔
حاتمی نے کہا کہ شامی حکومت کے ساتھ یہ طے ہو چکا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد بھی ایران شام میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@