چینی صدر کا ایران کیساتھ تعلقات کے فروغ پر زور

بیجنگ، 18 دسمبر، ارنا- چینی صدر نے چین میں تعینات ایران کے نئے سفیر "محمد کشاورز زادہ" کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے چینی صدر کو اپنی اسناد تقرری پیش کیں۔
محمد کشاورز زادہ نے ایرانی صدر کی جانب سے چینی صدر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات دوستانہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، کشاورززاده 15 دسمبر کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے چین روانہ ہوگئے۔
وه اس سے پہلے وینزویلا اور ازبکستان میں ایران کے سفیر رہ چکے ہیں.
"علی اصغر خاجی" اور عبدالناصر ہمتی" نے چین میں بحیثیت سفیر ایران، فرائض سرنجام دے چکے ہیں.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@