باقی ایرانی مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے پاکستان کیساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے: بہرام قاسمی

تہران، 18 دسمبر، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاک ایران مشترکہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے دونوں ممالک کے پختہ عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ باقی ایرانی مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان "بہرام قاسمی" نے مزید کہا کہ پاکستان نے اس حوالے سے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے دشمن ممالک علاقے میں عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایرانی ترجمان نے دہشت گرد گروپ "جیش العدل" کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ایران کے سرحدی اہلکاروں کی بازیابی سے متعلق اقدامات کے بارے میں کہا کہ اس واقعے کے فورا بعدا اسلامیہ جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ اور دوسری تنظیموں نے پاکستان کے ساتھ مسلسل مذاکرات سے اس مسئلے کا پیچھا کیا۔
قاسمی نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں سب سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے ایک فوجی وفد کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستانی کی اعلی قیادت سے مذاکرات کرنے کے نتیجے میں 5 ایرانی اہلکار رہا کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ باقی مغوی اہلکاروں کی تعداد کے بارے میں حتمی معلومات دستیاب نہیں ہے لیکن ابھی چند ایرانی اہلکار دہشت گرد گروپ جیش العدل کے پاس ہیں جن کی بازیابی کے لئے پاکستان کیساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے مشترکہ سرحدوں پر دہشت گرد گروپوں کے خلاف، پاک ایران مشترکہ فوجی کاروائی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سرحدوں پر امن و استحکام برقرار کرنے کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا ہوا ہے۔
قاسمی نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ دونوں ممالک کی سرحدیں امن دوستی کی سرحدیں ہیں۔
انہوں نے مشترکہ سرحدوں کی سیکیورٹی کو اور مضبوط بنانے کے حوالے سے دونوں ممالک کے پختہ عزم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران سیکیورٹی فورسز کے درمیان ایک میکنزم پیش کیا گیا ہے جس کے ذریعے سرحدوں کی حفاظت کیلئے موثر اقدامات کر سکتے ہیں۔
انہوں نے سرحدوں کی حفاظت کے حوالے سے دونوں ممالک کے مضبوط ارادے کا ذکر کرتے ہوئے کہا مشترکہ کوششوں کے ساتھ خطے کے دشمن ممالک اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق 15اکتوبر کو پاک ایران سرحد کے قریب دہشتگردوں ںے انقلاب مخالف عناصر کے ساتھ مل کر ایران کے 14 سرحدی اہلکاروں کو اغوا کر لیا. ان اہلکاروں کو علی الصبح لولکدان کے سرحدی علاقے سے ایک دہشتگرد گروہ نے اغوا کیا.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@