پاکستان کو ایرانی برآمدات میں 60فیصد کا اضافہ

اسلام آباد، 18 دسمبر، ارنا - پاکستان میں متعینہ ایران کے قونصل جنرل نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں پاکستان میں ایرانی برآمدات کی شرح میں 60 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

یہ بات 'احمد محمدی' گزشتہ روز پاکستان کے شہر کراچی میں منعقدہ 14ویں بین الاقوامی بلڈنگ کی نمائش کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع میں پاکستان میں ایران کے کمرشل اتاشی 'محمود حاجی یوسفی پور' نے کہا کہ ایران نے گزشتہ آٹھ مہینوں کے دوران پاکستان کے لئے 860 ملین ڈالر کی مصنوعات برآمد کی ہیں جس کی شرح میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
یوسفی پور نے کہا کہ گزشتہ 8 مہینوں میں ایران پاکستان کے مابین تجارت کا حجم 1ارب ڈالر ہے.
کراچی کے میئر 'وسیم اختر' نے اس نمائش میں ایرانی مصنوعات کے اسٹالوں کے دورے کے موقع پر کہا کہ پاکستان نے ایرانی کمپنیوں کے ساتھ باہمی تعاون کے فروغ پر آمادگی کا اظہار کیا ہے.
14ویں بین الاقوامی بلڈنگ کی نمائش کا 15 سے 17 دسمبر تک کراچی میں انعقاد کیا گیا جس میں ایران کی 8 کمپنیوں کے علاوہ جرمنی، فرانس، چین، ملائیشیا، ترکی، بھارت اور سعودی عرب کی کمپنیوں بھی شریک تھیں.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@