آرمینیا کا ایرانی گیس کی درآمدات کو بڑھانے کا خواہاں

تہران، 18 دسمبر، ارنا – ایرانی دارالحکومت تہران میں تعینات آرمینی سفیر نے کہا ہے کہ ہم ایرانی گیس کی درآمدات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں.

یہ بات "آرداشس تومانیان" نے گزشتہ روز ایران آرمینیا کے دوطرفہ تعلقات کے مواقع کی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کو بجلی کی برآمدات کو بڑھانے کے لئے تیار ہیں اور ہمیں امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تبادلات کے حجم میں اضافہ ہوگا.
تومانیان نے امریکہ کی جانب سے یریوان پر دباؤ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے آرمینیا کے ساتھ تہران اور یریوان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو منقطع کرنے پر مذاکرات کیا ہے جو ہم نے ان تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہیں.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@