18 دسمبر، 2018 11:53 AM
News Code: 3662055
0 Persons
ایران میں 2 نئی گیس و آئل فیلڈز دریافت

تہران، 18 دسمبر، ارنا – ایرانی قومی تیل کمپنی کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ 2017- 2018 میں ملک میں دو نئی گیس اینڈ گیس فیلڈز دریافت ہوئی ہے جو وزیر تیل اس کی تفصیلات کا اعلان کرے گا.

یہ بات 'سید صالح ہندی' نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے آئل فیلڈز کی دریافت کے شعبے میں ایران اور بین الاقوامی کمپنیوں کے درمیان باہمی تعاون کے تسلسل کا حوالہ دیتے ہوئے ہم، گیس اور آئل کے نئے ذخائر کی دریافت، نئے ذخائر اور دریافت شدہ فیلڈز کے حجم کی توسیع کے تین حصوں میں سرگرم عمل ہیں اور تینوں حصوں میں ہم نے اچھے نتائج حاصل کیے ہیں.
انہوں نے کہا کہ فی الحال ملک میں تقریبا تیل کے 40 دریافت شدہ اور ترقی یافتہ ذخائر موجود ہیں.
ہندی نے کہا کہ پانچ سالہ ترقیاتی منصوبوں کے مطابق ہم نے دریافت کے شعبے میں بہت قابل قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دنیا میں تیل اور گیس کے ذخائر کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہیں.
انہوں نے بتایا کہ فی الحال تیل اور گیس کے 60 فیصد ذخائر پر ابتدائی تحقیقات جاری ہے.
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے خلیج فارس،ملک کے جنوب مغربی اور شمال مشرقی علاقوں میں دریافت شدہ کنوئوں کی کھدائی کے عمل کو شروع کیا ہے.
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ دریافت شدہ ذخائر سمندر سے 800 میٹر کی گہرائی میں واقع ہیں جہاں کنویں کی کھدائی کی قیمت بہت مہنگی ہے کیونکہ ہر کنوے کی لاگٹ تقریبا 300 ملین ڈالر ہے. لیکن امریکی ایران مخالف پابندیوں کے باوجود ہمیں اس حوالے سے کوئی مشکل کا سامنا نہیں ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@