ایرانی تیل کی آمدنی میں 55 فیصد کا اضافہ

تہران، 18 دسمبر، ارنا – ایرانی حکومت کا عوامی بجٹ کے مطابق، حالیہ سات مہینوں کے دوران ایرانی تیل کی آمدنی میں 55 فیصد کا اضافہ ہوا ہے.

ایرانی تیل کی آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 ارب ڈالر سے زائد پہنچ گئی ہے.
جبکہ امریکہ نے گزشتہ ماہ ایران پر نئی پابندیاں لگائیں تا کہ وہ ایرانی تیل کی فروخت کو صفر تک لانے کا دعویٰ پورا کرے مگر ان پابندیوں کے باوجود ایرانی تیل کی آمدنی میں مزید بہتری دیکھنے میں آئی ہے.
امریکہ کی جانب سے چار نومبر کو لگائی جانے والی نئی پابندیوں کے باوجود ایرانی تیل کے گاہک تیل خریدنے کے سلسلے کو جاری رکھ رہے ہیں.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران سے متعلق مخصوص مالیاتی میکنزم (SPV) کو آئندہ دو سے تین ہفتوں کے اندر نافذ کردیا جائے گا جس کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تبادلات کی سہولتوں کی فراہمی ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@