پولینڈ میلے میں5 شارٹ ایرانی فلموں کی نمائش کی جائے گی

تہران، 17 دسمبر، ارنا- 5 شارٹ ایرانی فلموں کو پولینڈ میں 22 ویں زوم فلم میلے میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، "بہمن اور ہہرام ارک" کی مشترکہ بنائی گئی شارٹ فلم "حیوان"، "محمد بخشی" کی بنائی گئی شارٹ فلم "آریو والی بال"، "رامین کوبائی" کی بنائی گئی شارٹ فلم "کتے کا سال" کو پولینڈ کے 22 ویں زوم فلم میلے میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ "ہایدہ مردای " کی بنائی گئی دستاویزی فلم "سڑک پر پڑی برف" اور "صادق جوادی" کی بنائی گئی "فاکس" انمیشن کو بھی مذکورہ میلے میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق زوم فلم میلہ 18 فروری سے 24 تک پولینڈ میں منعقد کیا جائے گا۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@