جوہری معاہدہ علاقائی امن و سلامتی کیلئے ایک قیمتی سرمایہ ہے: ایران

تہران، 17 دسمبر، ارنا- ایرانی صدر کے مشیر نے ایران جوہری معاہدے کو علاقائی امن و سلامتی کیلئے ایک قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے الزامات سے مبرا قرار دے دیا ہے۔

یہ بات "حسام الدین آشنا" نے آج بروز پیر تہران میں منعقد ہونے والے علاقائی امن واستحکام کے اجلاس میں کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے با وجود امریکی اقدامات کو نہ کسی ملک میں حمایت حاصل ہے اور نہ ہی کسی کو ایران کی جوہری سرگرمیوں کے بارے میں تشویش ہے چاہے وہ ملک جوہری معاہدے کے مخالف ہو یا کہ اس معاہدے کے ساتھ اتفاق کرنے والے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام برقرار کرنے کی ہماری کوششیں صرف جوہری معاہدے تک محدود نہیں ہے بلکہ ہم نے روس کی مدد اور شامی فوجی کی حمایت کے ساتھ شام کی سرزمین پر قبضہ جمانے اور اس ملک کو توڑنے کے کسی بھی عمل سے روک دیا۔
انہون نے کہا کہ ایران کیجانب سے غیرملکی سازشوں کے خلاف شامی ملک کی حمایت اس ملک کی درخواست کی بناپر ہوئی اور یہ مہم ہماری بنیادی پالیسیوں میں سے ایک ہے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@