تہران میں ای سی او تنظیم کی علاقائی منصوبہ بندی کونسل کے اجلاس کا انعقاد

تہران، 17 دسمبر، ارنا- اقتصادی تعاون تنظیم کی 29 ویں علاقائی منصوبہ بندی کونسل کا اجلاس، ای سی او تنظیم کی بنیادی پالیسیوں اور حمکت عملی کو مرتب کرنے کے سلسلے میں تہران میں انعقاد کیا گیا۔

علاقائی منصوبہ بندی کی کونسل(RPC)، "ازمیر" معاہدہ اور وزارتی کونسل کے مشورے کے مطابق اقتصادی تعاون تنظیم کی بنیادی پالیسیوں کو مرتب کرنے کے بعد انھیں ایک سالانہ رپورٹ کی صورت میں ای سی او سکریٹریٹ کے ذریعے،وزارتی کونسل (COM) کیلئے بھیجے گا۔
ہونے والے اجلاس میں اقتصادی تعاون تنظیم کے مختلف اقدامات بھی کمیٹیوں کی سطح پر جائزہ لیا جائے گا۔
ان کمیٹیوں میں تجارت اور سرمایہ کاری ، ٹرانسپورٹ اور مواصلات ، توانائی ، صنعت ، معدنیات ، سیاحت ، ماحولیات ، زراعت کے امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اقتصادی تعاون تنظیم کی 29 ویں علاقائی منصوبہ بندی کونسل کا اجلاس، اس تنظیم کے مستقل ارکان ( ایران، ترکی، افغانستان، تاجیکستان،ترکمانستان، قازقستان، کرغیزستان، آذربائیجان) کے نمائندوں اور ماہرین برائے امور اقتصادی کی موجودگی سے آج سے 21 دسمبر تک ایران کے دارلحکومت تہران میں جاری رہے گا۔
ای سی او ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جس میں 10 ایشیائی ممالک شامل ہے۔ یہ رکن ممالک کے درمیان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع ترتیب دے کر انہیں ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ اس کے رکن ممالک افغانستان، آذربائیجان، ایران، قازقستان، کرغزستان، پاکستان، تاجکستان، ترکی،ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں۔ ای سی او کا صدر دفتر ایران کے دار الحکومت تہران میں واقع ہے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@