پاکستان کیساتھ سرحدیں امن و دوستی کی سرحدیں ہیں: ایران

تہران، 17 متحدہ، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ سرحدوں کو امن و دوستی کی سرحدیں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں کچھ عناصر اس دوستانہ تعلقات کی تباہی چاہتے ہیں.

یہ بات "بہرام قاسمی" نے پیر کے روز میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے 5 مغوی ایرانی اہلکاروں کو دہشتگردوں سے آزاد کرانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم دوسرے اہلکاروں سے بے خبر ہیں اور پاکستان کو ان کی جلد رہائی کے لئے کوشش کرنا اور مشترکہ سرحدوں میں دہشتگردوں کی موجودگی کو روکنا چاہئیے.
قاسمی نے کہا کہ پاک ایران سرحدوں میں بعض بدامنی واقعات سمیت ایرانی سرحدی اہلکاروں کو اغوا کرنا اور پاکستان سے دہشتگردوں کو ہمارے ملک میں داخل ہونا نیا مسئلہ نہیں مگر ہم نے ان تمام واقعات کو بھرپور انداز میں جواب دے دی.
ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی حملے کے حوالے سے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اس سفاکانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی قوم اور حکومت کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا.
انہوں نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ سرحدوں کو سخت کنٹرول کرنے لئے ایران کی مدد اور باہمی تعاون پر زور دیا.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@