ایران کیساتھ کثیرالجہتی تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں: چین

بیجنگ، 17 دسمبر، ارنا – نائب چینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی حالات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کثیرالجہتی سمیت اقتصادی اور تجارتی تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں.

یہ بات "ژانگ جان" نے پیر کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع انہوں نے اقتصادی تعلقات کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تہران اور بیجنگ ایک دوسرے کے قابل بھروسہ تجارتی شراکت دار ہیں.
جان نے کہا کہ چین مختلف اداروں، تنظیموں اور نجی شعبوں کے ذریعہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کوشش کر رہا ہے.
انہوں نے ایران مخالف دباؤں پر زور دیا اور کہا کہ ہم ایرانی مارکیٹوں میں اپنی کمپنیوں کی فعال سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی تلاش میں ہیں.
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے مواقع کی فراہمی کو چین کی اہم حکمت عملیوں میں سے ایک قرار دے دیا.
نائب چینی وزیر خارجہ نے شاہراہ ریشم کے منصوبے میں ایران کے اہم کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتیں اور کمپنیاں اس منصوبے کی ترقی کے لئے سرگرم عمل ہیں.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@