قطر کی ایران مخالف امریکی پابندیوں کی مذمت

تہران، 17 دسمبر، ارنا – قطری وزیر خارجہ نے ایران مخالف امریکی پابندیوں، خطے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی ظالمانہ کاروائیوں کی شدید مذمت کی.

یہ بات 'شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی'نے آج بروز پیر امریکی (CNBC) سی این بی سی ٹی وی چینل کے ساتھ انٹرویو دیتے ہوئے کہی.
انہوں نے ایران کے خلاف امریکہ کی ایک طرفہ پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوئی ملک کے خلاف ایک طرفہ اقدامات کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے ہیں کیونکہ پابندیاں مسائل کا حل نہیں ہیں.
انہوں نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ مذاکرات کی میز پر واپس آجائے کیونکہ خطے ایک اور بحران کو برداشت نہیں گرے گا.
قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر خطی ممالک ایک علاقائی فریم فرک کے اندر اپنی ضروریات کی فراہمی اور پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے باہمی تعاون نہ کریں تو خطی مسائل کا حل نہیں ہوں گے.
شیخ محمدبن عبدالرحمان آل ثانی نے مزید کہا کہ خطے کی بدامنیوں کے فروغ میں صرف ایک ملک قصور وار نہیں ہے کیونکہ خطے کی موجودہ بگرتی ہوئی صورتحال بعض خطی ممالک کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے.
انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں قطر کا محاصرہ، یمن میں بے ہودہ جنگ کا تسلسل اور لبنانی وزیر اعظم سعد حریری کو اغوا کرنا جیسے سعودی عرب کے اقدامات کے ساتھ مخالف ہیں.
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم متحدہ عرب امارات کے ظالمانہ اقدامات(یمن میں فوجی بغاوت کی حمایت، یمن میں تفرقہ ڈالنا، صومالیہ میں عدم استحکام کی پشت پناہی اور ظالم اور جابر ریاستوں کی حمایت) کے ساتھ مخالفت کرتے ہیں.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@